بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی گوگل انڈیا پر زیادہ سرچ کیے جانیوالے کھلاڑی قرار پائے

جمعہ 18 دسمبر 2015 13:12

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی گوگل انڈیا پر زیادہ سرچ کیے جانیوالے ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے لائنل میسی،کرسچیانو رونالڈو اور مہندر سنگھ دھونی جیسے کھلاڑیوں کو بھی مات دے دی جب وہ 2015ء میں گوگل انڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے کھلاڑی قرار پائے ۔

(جاری ہے)

متواتر دو ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی قسمت عروج پر ہے جنہوں نے گوگل انڈیا پر اپنی حکمرانی قائم کرتے ہوئے لیونل میسی ، کرسٹیانو رونالڈو اور بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان ایم ایس دھونی کے علاوہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

کوہلی اور میسی کے بعد سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر آل سٹارز سیریز کی بدولت تیسرے نمبر پر رہے جب کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 7ویں نمبر پر رہیں ۔