کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر لندن سے کراچی پہنچ گئے، استقبال کرنے والوں اور منتخب کرنےو الوں کا نہایت مشکور ہوں۔ ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : ایم کیو ایم رہنما اور کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے رنما فاروق ستار بھی موجود تھے .کراچی پہنچنے پر ایم کیو ایم کے کارکنان اور یوسیز کے نو منتخب چئیر مین اور وائس چئیر مین نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا. کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ میں پُر تپاک استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے منتخب ایم کیو ایم نے کیا ہے لیکن میں مئیر کراچی کے عوام کا ہوں ، ہم سب مل کر چلیں گے اور کراچی میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بلا امتیاز خدمت کریں گے ۔

وسیم اختر نے کہا کہ میں اپوزیشن کودعوت دوں گا کہ ہمارے ساتھ آئیں اور ہاتھ مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کراچی کے مسائل کا حل کریں گے۔کراچی کو پُر امن اور مسائل سے عاری دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے اور ہم سب کراچی کو مل کر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہماری اصل طاقت اتحاد ہے ، ہم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا قیام جمہوریت کا دعویٰ کرنے والوں کے لیے آزمائش ہیں۔ با اختیار ادارے اور وسائل پاکستان کا مستقبل ہیں،یہی ہماری طاقت ہے۔ مقامی حکومت اور بلدیاتی ادارے ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اچھی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں میں منتخب رہنماﺅں کو اختیارات دیں تا کہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :