امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی ، ویزا اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل اکاونٹس کی چیکنگ کا فیصلہ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 14:01
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : امریکہ اور برطانیہ نے اپنی ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی. امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ویزا کے اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک نے اپنی ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کرنے اور ویزے کے خواہشمند افراد کی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس کے بعد اب امریکہ اوربرطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کو ویزا کے حصول کے لیے سکیورٹی کے سخت مراحل سے گزرنا ہو گا. کیلی فورنیا حملے کے مبینہ حملہ آوروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چیکنگ نہ کرنے پرامریکی حکومت کو اپنے میڈیا کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
اسی صورتحال کے پیشٍ نظر امریکی ہوم لینڈ ڈپیارٹمنٹ نے ویزے کے لیے درخواست گزاروں کے فیس بک اور ٹوئٹراکاؤنٹس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ حکام درخواست گزاروں کے فیس بک اورٹوئٹر اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے کہ کہیں درخواست گزار شدت پسند مذہبی رجحان تو نہیں رکھتے. امریکہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے برطانیہ نے بھی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال اور سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.