سندھ ہائیکورٹ نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 دسمبر 2015 14:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹرفرید یوسفانی ، وسیم اقبال ، شاہد عمر، عطا عباس زیدی سمیت 7 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 1200 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور 4 ارب سے زائد روپے کا قومی خزانے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

متعلقہ عنوان :