پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ، نکھارنے کے ضرورت ہے:عامر خان

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:01

پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ، نکھارنے کے ضرورت ہے:عامر خان

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے بس اسے نکھارنے کے ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 28سالہ عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں اس کھیل کا بہت ٹیلنٹ دیکھاہے تاہم اس ٹیلنٹ کو سامنے لانا بھی بہت ضروری ہے جس کے لیے وہ یہاں مختلف شہروں میں اکیڈمیا ں بنا رہے ہیں جہاں نئے باکسرز کو تربیت دی جائے گی ۔عامر خا ن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ملتی ہے اور وہ اس کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔