سانگھڑ پولیس کی خاصخیلی اور نظامانی میں کارروائی ، 50افراد زیر حراست لیے گئے

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:14

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) پولیس کی خاصخیلی اور نظامانی میں کارروائی ، 50افراد زیر حراست لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو پولیس نے خاص خیلی اور نظامانی میں کارروائی کر کے فنگشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے 50سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، تین روز پہلے فنگشنل لیگ اور پی پی پی کے درمیان فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

17دسمبر کو یہاں پر الیکشن ہوناتھے مگر 15دسمبر کو پی پی پی اور فنگشنل لیگ کی ریلی کے دوران تصادم ہوا جس میں 4افراد ہلاک اور 9سے زائد زخمی ہوگئے جس کے بعد الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ، واقع کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی ۔خواتین کی جانب سے پولیس کارروائی کی مذمت کی جارہی ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ پولیس گھروں میں گھس کر ان کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :