کیوی کپتان برینڈن میکولم ڈبیو کے بعد مسلسل زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 دسمبر 2015 15:29

کیوی کپتان برینڈن میکولم ڈبیو کے بعد مسلسل زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی ..

ہیملٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم ڈبیو کے بعد زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 34سالہ میکولم جب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے میدان میں اترے تو یہ ان کے کیریئر کا 99واں میچ تھا جس کے ساتھ ہی وہ ڈبیو میچ کے بعد مسلسل ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ، میکولم سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے ڈبیو سے رواں سال تک 98میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔

(جاری ہے)

میکولم اور ڈیویلیئرز کے بعد اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کا ہے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ایک بھی مقابلہ مس کیے بغیر 1999ء سے 2008ء کے دوران 96میچز کھیلے ۔ بھارت کے راہول ڈریوڈ 93 میچز کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر 84میچز کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ اپنے کیریئر میں مسلسل زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر کے پاس ہے جنہوں نے 1979ء سے 1994ء کے دوران 153میچز کھیلے تھے ، انگلینڈ کے موجودہ ٹیسٹ کپتان الیسٹر کک 2006ء سے اب تک مسلسل 120میچز کھیل چکے ہیں اور وہ ایلن بارڈر کا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔

کیوی کپتان برینڈن میکولم ڈبیو کے بعد مسلسل زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی ..