فنکاروں کو متنازعہ مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے ، دپیکا پڈکون

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:31

فنکاروں کو متنازعہ مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے ، دپیکا پڈکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ فنکاروں کو متنازعہ مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سو ایک فیصد ایسا ہوتا ہے کہ فنکاروں کو بہت آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکاروں کا کام فلموں کے ذریعے ناظرین کا دل بہلانا ہے لیکن بلاوجہ بیان بازی سے ہنگامہ برپا کیاجاتا ہے جو انتہائی غلط ہے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم سوالات سے بچتے ہیں اور بیان نہیں دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگ ہر چیز پر بہت حساس اور جذباتی ہوگئے ہیں کیونکہ میں خود ڈیپریشن سے گزر چکی ہوں تو اپنے تجربے سے سب کو یہ نصحیت کرونگی کہ زندگی بہت نازک ہے اور ہر چیز پر حساس ہوجائینگے تو خود ہی نقصان اٹھائینگے