سین بینن نے کبھی مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ، میڈونا

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:31

سین بینن نے کبھی مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ، میڈونا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ میڈونا نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر سین بینن نے کبھی انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ شادی کے بعد ہم اکثر ایک دوسرے کیلئے نفرت انگیز زبان استعمال کرتے رہے ہیں تاہم کبھی بھی سین نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ سین بینن کے خلاف جو رپورٹیں ہیں وہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں