کترینہ اور رنبیر کپور میں فاصلے بڑھنے لگے

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:33

کترینہ اور رنبیر کپور میں فاصلے بڑھنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکارہ رنبیر کپور کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ۔ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان محبت کی کہانی آج کل اپنے آخری دور سے گزرتی نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوششوں کے باوجود دونوں کے درمیان معاملات درست نہیں ہوپارہے ہیں اور دونوں کے درمیان دوری کی وجہ ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ دپیکا پڈکون بنی ہیں جنہوں نے حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلم تماشا میں آن سکرین شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے