ہماری تحمل مزاجی ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی اصل وجہ ہے‘ نانا پاٹیکر

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:33

ہماری تحمل مزاجی ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی اصل وجہ ہے‘ نانا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء)معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کو کہنا ہے کہ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی سب سے بڑی وجہ عوام کا ضرورت سے ذیادہ متحمل مزاج ہونا ہے۔سابق آرمی جوانوں کو سہولیات فراہم سے متعلق منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاٹیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی بنیادی وجہ عوام کی مسائل سے پردہ پوشی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ حکومتیں بدلتی رہتی لیکن مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ لوگ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طرح کے مسائل کو آنکھیں موندے سہتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ ان مسائل کے خلاف یک زبان ہو کر آواز اٹھائیں۔واضح رہے فلمسٹار آجکل مہاراشٹرا کے قحط زدہ کسانوں کی مدد کیلئے ”نام فاوٴنڈیشن “چلا رہے ہیں۔ انھوں نے خطاب کے دوران ریٹائرڈ آرمی جوانوں سے مصیبت زدہ کسانوں کی امداد کیلئے اپیل بھی کی