سندھ اسمبلی میں رینجرزکی قراردادکرپشن کوتحفظ دینے کیلئے ہے ،محمداسلم ابڑو

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی میں رینجرزکی قراردادکرپشن کوتحفظ دینے کیلئے ہے ، پیپلزپارٹی رینجرزکے اختیارات اجازت سے مشروط کرکے احتساب کے عمل سے بچناچاہتی ہے،قومی خزانہ لوٹنے والے اوران کے سہولت کارکراچی میں امن نہیں چاہتے،سندھ کے مینڈیٹ سے کھلواڑ کرنے والے جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوٴس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ اسمبلی سے رینجرزکے مشروط اختیارات کی قراردادعجلت میں پاس کرکے بے نقاب ہوچکی ہے،عوام کے مستردکردہ جعلی مینڈیٹ سے سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ کرپشن کی دلدل میں پھنس چکے ہیں،جہوریت کی آڑلے کروہ اپنے کرتوتوں پرپردہ نہیں ڈال سکتے ،سندھ کے عوام نے امن ومان کیلئے رینجرزکے حق میں جلسے ،جلوس اورریلیاں نکال کراپنافیصلہ سنادیاہے،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ محمداسلم ابڑوکاکہناتھاکہ قومی خزانے کے بیدردی سے لوٹنے والے اوران کے سہولت کارجلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ،سندھ کے عوام نے انہیں مستردکردیاہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی نام لیواجمہوری حکومت نے انوکھی قرارداد کے ذریعے کرپشن کوتحفظ فراہم کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ انہیں احتساب کسی بھی قیمت پرقبول نہیں ہے اوررینجرزکے اختیارات اجازت سے مشروط کرکے احتساب کے عمل سے بچناچاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :