عظیم و الشان محفل ذکر ولادت مصطفیﷺ کل شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) میلاد کمیٹی ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر ولادت مصطفی ﷺ و تقریب پرچم کشائی زیر سرپرستی علامہ عبدالصمد قادری نعیمی کل مورخہ 19دسمبر2015ءء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام 1/1559ریتا پلاٹ نزد طیبہ مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر1پر منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

محفل سے نوجوان شعلہ بیاں مقرر حضرت علامہ مفتی عبدالوارث قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے ،نظامت کے فرائض مبشر ناصر قادری انجام دینگے ۔محفل میں ملک کی ممتاز ثناء خوان رسول ناصر عزیز ،طاہر قادری ،ریحان قادری ،سید بلال قادری اور دیگر بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔