لاہور : ٹریفک پولیس نے نشے میں ڈارئیونگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 16:17

لاہور : ٹریفک پولیس نے نشے میں ڈارئیونگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کسنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : ٹریفک پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے . تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے چائنہ سے 15 الکوحل ڈیٹیکٹر بھی منگوا لیے ہیں.

(جاری ہے)

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہے. نشے کی حالت میں ڈارئیونگ کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالتے ہیں. طیب حفیظ کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ سمیت دیگر تہواروں پر بھی ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. علاوہ ازیں ون ویلنگ کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی جائیں گی.

متعلقہ عنوان :