پی ایس ایل کی آئیکون کیٹگری کے بارے میں یونس اور مصباح کے اعتراضات مسترد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 دسمبر 2015 16:24

پی ایس ایل کی آئیکون کیٹگری کے بارے میں یونس اور مصباح کے اعتراضات مسترد

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ایونٹ کی آئیکون کیٹگری کے بارے میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق کے اعتراضات مسترد کر دیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی آئیکون کیٹگری کے لیے دنیا بھر کے 5بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ، کیوں کہ شعیب ملک اور شاہد آفریدی پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اسی لیے انہیں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کے ساتھ اس کیٹگری میں رکھا گیا ہے ،وہ سمجھتے ہیں کہ اس سلسلے میں مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی آئیکون لسٹ میں نام شامل نہ ہونے پر مصباح الحق اور یونس خان نے ایونٹ میں شرکت نہ کر نے کا عندیہ دیا تھا ۔