جہانگیر ترین کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست مسترد

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:39

جہانگیر ترین کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست مسترد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) این اے 154 لودھراں الیکشن کمیشن نیتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی نشانات میں فرق ہے۔ انتخابی نشانات میں کوئی مطابقت نہیں ہے جہانگیر خان کا نشان برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ این اے 154 لودھراں میں آزاد امیدوار جہانگیر خان کا نشان بلے باز تھا۔ جس پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں آزاد امیدوار کے انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :