سندھ بھر میں چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے فورس بنانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ریٹائڑڈ فوجیوں پر مشتمل فورس بنانے کے 15 ستمبر کے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر اب تک عمل درآمد نہ ہو سکا۔
(جاری ہے)
سندھ بھر میں چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے 15 ستمبر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ایک ہزار ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد وزرات داخلہ سندھ کی جانب سے فورس کے قیام کے لئے آئی جی سندھ کو متعدد خطوط بھیجے گئے تاہم اب تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے بھی چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے فورس جلد سے جلد بنانے کی سفارشات بھیجی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اس حوالے سے فورس بنا لی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے متعدد خطوط کے باوجود آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اب تک فورس کی تشکیل میں ناکام نظر آرہے ہیں، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں چینی باشندے بڑی تعداد میں مختلف شعبوں میں کام سرانجام دے رہے ہیں جو اپنی سکیورٹی کے لئے اب تک پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز استعمال کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.