انگلش پریمئر فٹبال ، لیسٹر سٹی کے جمی وارڈی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:41

انگلش پریمئر فٹبال ، لیسٹر سٹی کے جمی وارڈی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ ..

لیسٹرسٹی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء)لیسٹرسٹی کے برطانوی فارورڈجمی وارڈے انگلش فٹبال لیگ کے مسلسل 14میچز میں گول کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے ،انہوں نے گزشتہ دنوں مسلسل 11میچز میں گول کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایاتھا اس کے بعد بھی انکی شاندار کارکردگی کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

وارڈے نے دفاعی چیمپئن چیلسی کیخلاف ہوم میچ میں گول کرکے رواں لیگ میں اپنے نام کے آگے 15واں گول درج کروایا۔جمی وارڈے نے چیلسی کیخلاف میچ میں تماشائیوں کے نام ایک پیغام بھی پمفلٹ پر چھاپ کر تقسیم کیا جس میں سپورٹ کرنے پر شکریہ اداکیاگیاہے۔