فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے سکواش پلیئرناصر اقبال کیلئے نقد انعام

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:42

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے سکواش پلیئرناصر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے پاکستا ن سکواش پلےئرناصر اقبال کو نقد انعام سے نوازا۔ پاکستانی نوجوان سکواش پلیئر نے حال ہی میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

ناصر اقبال نے فائنل میں امریکہ کے ٹاڈ ہیئرٹی کوایک یک طرفہ مقابلے میں 11/5,11/8,11/7 کے سکور سے ہرایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ناصر اقبال اور دوسرے ابھرتے ہوئے نوجوان سکواش پلئیرز کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباددی۔ائیر چیف نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچنگ اسٹاف کو پاکستانی دستے کی بھرپور تربیت اور رہنمائی کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی تا کہ وہ نہ صرف اپنی ورلڈ رینکنگ کو بہتر بنا سکیں بلکہ ملک کے لئے مزید نام کما سکیں۔