آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جہاں جونئیر باکسرز نے پاکستان کے بین الاقوامی باکسرز کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔پیپلز اسپورٹس کمپلیکس کے استاد عبداللہ بلوچ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں 49 کلوگرام کی کیٹگری میں نیوی کے داوٴد خان نے پاکستان کے بین الاقوامی باکسر پی اے ایف کے عبید علی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان کے دوسرے بین الاقوامی باکسر علی محمد کو پی اے ایف کے نوجوان باکسرمہروز علی سے 52 کلوگرام کی کیٹگری میں 0-3 سے شکست ہوئی، واپڈا کی نمائندگی کرنے والے علی محمد نے ایشین گیمز، سیف گیمزاور کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے اظہر نے پاکستان کے بین الاقوامی باکسرعابی جوزی کو 91 کلوگرام کی کیٹگری میں 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ٹورنامنٹ کا آخری اپ سیٹ اس وقت ہوا جب نیوی کی جانب سے کھیلنے والے ماجد علی نے 35 ویں قومی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ وسیم ارشد کو دوسرے راوٴنڈ میں ناک آوٴٹ کرکے اظہر کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی، وسیم نے گزشتہ سال ایران میں الفجر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔حال ہی میں منعقد ہونے والی نیشنل چمپیئن شپ میں رنر اپ رہنے والی پی اے ایف کی ٹیم یہاں بھی اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہے اور ان کے چار کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹگریوں میں پی اے ایف کے علاوہ سندھ ریجنرز، نیوی اوربلوچستان کے نو نو کھلاڑی، سندھ گرینز اور گلگت بلتستان کے دو دو کھلاڑی جبکہ سندھ پولیس، سندھ وائٹس اور آرمی کی کے ایک ایک کھلاڑی سیمی فائنل مں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.