شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی سٹار کرکٹرز کل دبئی کے ساحل پر ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:50

شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی سٹار کرکٹرز کل دبئی کے ساحل پر ایکشن ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی سٹار کر کٹرز کل ہفتہ کو دبئی کے ساحل پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق یواے ای کے معروف کرکٹ آرگنائزرعبدالرحمن بخاطر کی جانب سے منعقد کئے گئے ایونٹ میں شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی اسٹارکرکٹرز کل ہفتہ کودبئی کے ساحل پرایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

(جاری ہے)

دبئی اسپورٹس کونسل کے تحت دبئی کے ساحل پر 10،10اوورزکا میچ کھیلا جائیگاجس میں شاہد آفریدی کے علاوہ احمد شہزاد، سرفراز احمد،وہاب ریاض اور سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان بھی شریک ہوں گے، شارجہ کپ کے نام سے ایونٹ کا انعقاد کرنے والے عبدالرحمن بخاطر کرکٹ کے انتہائی شیدائی ہیں جنہوں نے اپنے منفرد ایونٹ کیلئے کئی معروف شخصیات کو مدعوکیاہے جن میں آئی سی سی کے صدرظہیرعباس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال بالی ووڈ اداکاراؤں کے نام میڈیاکو نہیں دئیے گئے۔