گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع نعمان ٹیرس کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا ہے ۔رینجرز نے رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف فلیٹس کی تلاشی لی جس کے دوران 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :