Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کر دی

کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم نواز شریف کو کریڈٹ دینا چاہئیے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 17:05

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک حقیقی اپوزیشن کا قیام چاہتے ہیں۔ پنجاب میں اپوزیشن کی آواز اکثریت کے سامنے دب جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران اکیلے فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے ڈکٹیٹر شپ قائم کر رکھی ہے ۔ اگر ہمیں ہمارےسوالات کے جوابات نہ ملے تو احتجاج کریں گے، شریف برادران پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے ،عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ہمارے لوگوں کو قتل کیا اور مقدمات بھی بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ اب ہم پنجاب حکومت سے کوئی تعاون نہیں کریں گے۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اکٹھی ہو گئی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کا قیام کریں گے اوراس ضمن میں ایک حکمت عملی بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محض حکومتی مفاد کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ کراچی میں جو بھی ہوتا ہے اس کا اثر پورے پاکستان میں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی اور ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کو کریڈٹ دینا چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات