عرفان خان کا فیس بک اکاوٴنٹ ہیک ہو گیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:29

عرفان خان کا فیس بک اکاوٴنٹ ہیک ہو گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکار عرفان خان آجکل جیسلمیر کے دوردراز علاقے میں شوٹنگ کرانے میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کا سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کا اکاوٴنٹ ہیک کر لیا گیا۔ تاہم اکاوٴنٹ ہیکروں کی طرف سے کسی بھی کاروائی سے قبل اسے جلد ہی دوبارہ بحال کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عرفان خان نے ویڈیو لنک کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اس واقعے کے متعلق علم نہیں تھا۔

انھوں نے بتایا کہ جیسے ہی انکی ٹیم کو واقعے کا علم ہوا انھوں نے کسی قسم کے نقصان سے پہلے انکا اکاوٴنٹ فوراً ریکور کرا لیا۔واضح رہے رواں سال اس سے قبل بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن اور شاہد کپور کے اکاوٴنٹس بھی ہیک کر لئے گئے تھے۔ تاہم بعد ازاں انھیں بھی جلد بحال کرا لیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :