آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ ،26 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

چمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:39

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ ،26 دسمبر سے اسلام آباد میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) 19 ویں آل پاکستان انٹریونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ 26 دسمبر سے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور چمپئن شپ کا افتتاح عالمی چمپئن عامر خان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات زور شور پر کئے جا رہے ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 25 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ چمپئن شپ 5 روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :