سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم سائن نہیں کی‘ شاہ رخ خان

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:48

سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم سائن نہیں کی‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ میں اور سلما ن خان اپنے اپنے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے مستقبل قریب میں کسی بھی فلم میں ایک ساتھ اداکاری نہیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے میڈیا کو بتایا کہ میرے پاس 2016ء میں کوئی ڈیٹس نہیں ہیں اور مجھے امید ہے سلمان خان بھی اسی طرح مصروف ہونگے۔

واضح رہے دونو سپر سٹارز ”ہم تمھارے ہیں صنم“، ”کرن ارجن“ اور ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ رخ خان سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی شو ”بگ باس9“کی آئندہ اقساط میں بھی نظر آئیں گے۔واضح رہے شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں۔ روہت شیٹی کی ”دل والے“ رواں ماہ 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :