سرگودھا : محنت مزدوری کر کے اپنا اور صرف اپنا ہی پیٹ پالنے والا شخص، حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 17:49

سرگودھا : محنت مزدوری کر کے اپنا اور صرف اپنا ہی پیٹ پالنے والا شخص، ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء): حکومتی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنے کے لیے سرگودھا کا ایک رہائشی سرگرم ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق سرگودھا کا رہائشی انور عرف نہرو ایک دن میں ایک ہی نشست میں سو روٹیاں کھا لیتا ہے .

(جاری ہے)

جس ہوٹل پر بھی انور کھانا کھانے کے لیے جاتا ہے وہاں آئے لوگ کھانا کھانے کم اور انور کو کھانا کھاتے ہی دیکھنے آتے ہیں. انور کا کہنا ہے کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں لیکن اپنی روٹی کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتا . انور نے حکومت سے اپیل کی کہ میرے کھانے کے اخراجات کے لئے کوئی وظیفہ مقرر کیا جائے تا کہ میں ہر روز پیٹ بھر کر کھانا کھا سکوں.