سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام ملوث نوجوان کی عبوری ضمانت میں تین روز کی توسیع

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:00

سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام ملوث نوجوان کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام ملوث نوجوان فہیم اسلام کی عبوری ضمانت میں 21 دسمبر تک توسیع کردی۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج لاہور رفاقت قمر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم فہیم اسلام کے وکیل نے سماعت کے دوران دلائل کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے ضمانت میں تین دنوں کی مزید توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کودرخواست ضمانت پر حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ملزم فہیم اسلام کے خلاف ایف آئی اے نے فیس بک پر لڑکوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :