ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کو ملزم قراردیدیا،پہلے عبوری چالان کی تیاری کا عمل شروع

چالان 21دسمبر کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیا جائیگا، نجی ٹی و کی رپورٹ میں دعویٰ

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:06

ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کو ملزم قراردیدیا،پہلے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے پہلے عبوری چالان کی تیاری کا عمل شروع کردیاگیا جس میں میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو کیس کا ملزم قراردیاگیا ہے ،چالان 21دسمبر کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیا جائیگا۔

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے پہلے عبوری چالان کی تیاری کا عمل شروع کردیاگیا ہے جس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوبھی کیس کا ملزم قراردیاگیا،عبوری چالان میں ملزم معظم علی،خالد شمیم اورمحسن علی کا اعترافی بیان بھی شامل کیاگیا ۔ رپورٹ کے مطابق چالان میں یہ بتایا گیا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کی سازش معظم علی اور خالد شمیم نے سہولت کار کا کردار ادا کیاجبکہ ملزم محسن علی نے لندن میں اپنے ساتھی کاشف اور کامران کے ہمراہ ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور،افتخار حسین اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام بھی سہولت کاروں میں شامل کئے گئے ہیں۔21دسمبر کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان پیش کیا جائیگا۔