پی سی بی چیئر مین نے سلیکشن کمیٹی کو ذہنی و جسمانی طور پر کمزور کھلاڑیوں کو ٹیم سے دور رکھنے کی ہدایات

اب فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا، جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم میں شامل ہوں گے، شہریار خان

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:12

پی سی بی چیئر مین نے سلیکشن کمیٹی کو ذہنی و جسمانی طور پر کمزور کھلاڑیوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم سے دور رکھنے کی سخت ہدایات کر دیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں ٹیم پاکستان اور پھر پاکستان اے کو محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر چیئرمین خاصے برہم ہیں اور خاص طور کھلاڑیوں کی فٹنس کے معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ اب فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ شہریار خان نے 21 دسمبر سے شروع ہونے والے کیمپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کو پیغام دیا ہے کہ وہ فٹنس پر فوکس رکھیں،جبکہ سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری فٹنس کے حامل کھلاڑیوں کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔