پی سی بی کا پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:12

پی سی بی کا پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی خودغرضی سب کے سامنے آگئی، پاکستان سے سیریز کے لئے سری لنکا کا آپشن دیا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومتی اجازت کا رونا رو کر راہ فرار تلاش کی، سیریز کا انعقاد ممکن نہیں لیکن منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے کو بھی کوئی تیار نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی سی بی چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے خود سری لنکا میں سیریز کا آپشن دیا تھا اب نہیں کھیلنا چاہتے تو منسوخی کا اعلان بھی خود ہی کریں۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے متعلق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت سے اجازت طلب نہیں کی ایونٹ قریب آنے پر حکومت سے پوچھا جائے گا، اسلام آباد کی جانب سے جو پیغام آئے گا اس پر عمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :