پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان سکواش پلیئرناصر اقبال کیلئے نقد انعام

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:22

پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان سکواش پلیئرناصر اقبال کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے پاکستا ن سکواش پلیئرناصر اقبال کو نقد انعام سے نوازا۔ پاکستانی نوجوان سکواش پلیئر نے حال ہی میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

ناصر اقبال نے فائنل میں امریکہ کے ٹاڈ ہیئرٹی کوایک یک طرفہ مقابلے میں 11/5,11/8,11/7 کے سکور سے ہرایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ناصر اقبال اور دوسرے ابھرتے ہوئے نوجوان سکواش پلئیرز کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباددی۔ائیر چیف نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچنگ اسٹاف کو پاکستانی دستے کی بھرپور تربیت اور رہنمائی کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی تا کہ وہ نہ صرف اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنا سکیں بلکہ ملک کے لئے مزید نام کما سکیں۔