اسلام آبادہائی کورٹ،ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور نوٹس جاری

ایس ایم منیرکو فیڈریشن کی سیاست کا زیادہ ہی شوق ہے تو وہ ٹی ڈیپ کے عہدے سے مستعفی ہوکر میدان میں آجائیں ،پتہ چل جائیگا کون کتنا پانی میں ہے، میاں ذاہد حسین /شیخ منظرعالم

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈیپ) کے سی ای اواور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں حصہ لینے ‘ اجلاسوں میں شرکت اور مخصوص گروپ کیلئے ووٹ مانگنے سے روکا تھا جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے گزشتہ شپ یو بی جی کے ایف پی سی سی آئی کیلئے نامزد کردہ سینئر نائب صدارت کے امیدوار کے عشائیہ میں شرکت کی تھی اور ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں یو بی جی کے امیدواروں کیلئے ووٹ بھی مانگے جس پر ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے بزنس مین پینل کے نامزد کردہ امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی درخواست دی جس پر معروف سینئر قانون دان جسٹس (ر) مشتاق احمد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈیپ کے سی ای او اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں بلکہ اجلاسوں میں شرکت اور مخصوص گروپ کے امیدواروں کیلئے ووٹ بھی مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فاضل عدالت کو ثبوت کے طور پر 17دسمبر کے قومی و مقامی اخبارات بھی پیش کیے ۔ جس پر فاضل عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق نے سینیٹر حاجی غلام علی کی دی گئی توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایس ایم منیر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو نے پچھلی سماعت کے دوران اپنے جمع کرائے گئے جواب میں یونائٹیڈ بزنس گروپ ( یو بی جی ) کو نہ صرف نام نہاد گروپ کہا بلکہ خود کو اس گروپ کا سرپرست ہونے کی بھی تردید کی تھی۔

دریں اثناء بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئرمین میاں زاہدحسین اور مرکزی ترجمان شیخ منظرعالم نے میڈیا سے بات چیت کہاکہ ایس ایم منیر عدالت میں کہتے ہیں کہ یوبی جی گروپ سے میراکوئی تعلق نہیں ہے اور وہ خودساختہ گروپ ہے دوسری جانب اسی گروپ کے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ایس ایم منیردوغلی پالیسی پر عمل پیراہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیرکو فیڈریشن کی سیاست کا زیادہ ہی شوق ہے تو وہ ٹی ڈیپ کے عہدے سے مستعفی ہوکر میدان میں آجائیں پتہ چل جائے گا کہ کون کتنا پانی میں ہے۔

متعلقہ عنوان :