پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
جمعہ 18 دسمبر 2015 18:44
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ KAR-041) کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے مرکزی ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں تما م تحصیلوں ،یونٹوں اور ضلعوں ڈویژنوں کی موجودہ تمام باڈیاں جو کہ 31 دسمبر 2015 کو تحلیل ہونا تھی اب متفقہ فیصلے کے مطابق تمام تحصیلوں ،یونٹوں اور ضلعوں ڈویژنوں کی موجودہ تمام باڈیاں 30 جون 2016 کو تحلیل کردی جائینگی۔
مرکزی سیکرٹیری اطلاعات محمد شاہدصابری نے بتایا کہ مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ جن عہدیداروں نے ابھی تک ممبر شپ مکمل نہیں کی ہے ان عہدیداروں کو ایک موقع اور دیا جارہا وہ تما م ممبران 20 اپریل 2016 تک اپنی ممبر شپ مکمل کرکے تنظیمی کارٖڈ مرکزی سیکرٹیری جنرل سے حاصل کرلیں،سرکلر کے مطابق اس کے بعد مزید موقع نہیں دیا جائے گا20 اپریل 2016 کے بعد ممبر شپ فارم وصول نہیں کیا جائے گا اور 05 مئی2016 کو ووٹرلسٹ جاری کی جائیگی اور جن تعلقہ اور یونٹوں کی ممبر شپ نامکمل یا 60 فیصد سے کم ہوگی وہاں الیکشن نہیں کروائے جائینگے اور نہ ہی وہاں کوئی باڈی سابقہ طریقے سے سلیکٹ کی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.