نواز شریف سے میری نہیں بن سکتی ،وہ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں‘عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 دسمبر 2015 19:37

نواز شریف سے میری نہیں بن سکتی ،وہ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔18 دسمبر۔2015ء) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے میری نہیں بن سکتی ،وزیراعظم ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں ،پارلیمنٹ کا کام آرڈیننس کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔کراچی سے رینجرز کوواپس بلایا تو ایک بار پھر لوگوں کو چن چن کر مارا جائے گا۔ لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں نصیراﷲ بابر کے آپریشن کے بعدپولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیا ،ساتھیوں کی شہادت کے بعدپولیس کراچی میں آپریشن نہیں کر سکتی ، اسی لئے کراچی کے عوام رینجرز کا آپریشن چاہتے ہیں۔

عمران خان کاکہناتھا،فو ج کے ضرب عضب کے باعث ملک میں امن آیا ،سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر لوٹ مار کر رہے ہیں ،رینجرز آپریشن یا ضرب عضب کو روکا گیا تو ملک کا نقصان ہو گا،بتایا جائے،پارلیمنٹ میں جاکرکیاکریں،حکومت بحث اور سوالات سے بچنے کیلئے جان بوجھ کر معاملات پارلیمنٹ میں نہیں لاتی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عبدالعلیم خان کے دفتر میں سینئرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ پاکستان ، بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فروغ سے خطے میں غربت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وہ حکومت میں ہوتے توقومی مفاد کے معاملات اسٹیبلشمنٹ کے سامنے رکھتے۔

متعلقہ عنوان :