کراچی، غلامی رسول ؐمیں آنے والی مو ت اہل ایمان کیلئے سعادت سے کم نہیں،شاہ عبد الحق قادری

جمعہ 18 دسمبر 2015 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) جما عت اہلسنّت کے رہنما ء علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ غلامیٔ رسول میں آنے والی مو ت اہل ایمان کیلئے سعادت سے کم نہیں۔انہو ں نے کہا کہ اہل اسلام کیلئے آپ کی ولادت کا جشن شان و شوکت سے منا نا اعزاز ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،دہشت گردی میں ملوث افراد اور تنظیموں کی فی الفور سرکوبی کی جائے ۔

یہ با ت انہو ں نے مھک گارڈن پی آئی ڈی سی میں آمد مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔دریں اثنا جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر میلاد ریلی و محافل سے خطاب میں مولانا خلیل الرحمان چشتی ، مولانا ناصرخان ترابی،عبد القادر شیرازی،الطاف قادری،مولانا کامران قادری،مولانا عامر اخلاق شامی،اظہر خان قادری ن،حافظ ارشاد قادری،مولانا الطاف امجدی،مولانا عباس رضا الباروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور رحمتہ اللعا لمین کی اس دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت ،جہا لت ،گمرا ہی ،شر ک و بدعت سے نجا ت حاصل ہو ئی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے۔ ۱۲؍ ربیع الاول رحمت دوعالم ا کا یوم ولادت ہے اس کا احترام تمام مسلمانوں پر لازم ہے ایسے تمام کاموں سے اجتناب کیاجائے جس سے اس ماہ کا تقدس و احترام پامال ہو ۔ دریں اثنا جما عت اہلسنّت کے تحت سمندر کی مو جو ں پر لانچوں کی میلا د ریلی 21 دسمبربروز پیر دوپہرکیما ڑی سے منو ڑہ ،جزیرہ بابابھٹ ،جزیرہ شمس پیر اور مختلف جزیروں کا گشت کر تے ہو ئے کیما ڑی جیٹی پر اختتا م پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :