سینٹ، اس وقت وفاقی حکومت حالت جنگ میں ، سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے،مشاہد اللہ کے بیان پر پیپلز پارٹی اراکین کا شدید احتجاج،واک آؤٹ کرگئے
ڈپٹی چیرمین سینٹ کی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت
جمعہ 18 دسمبر 2015 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) ایوان بالا میں سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا جمعہ کے روز وقفہ سوالات میں اسلحہ لائسنسوں کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اس وقت وفاقی حکومت حالت جنگ میں ہے جبکہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے یہ الفاظ سنتے ہی ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کے ارکین اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے جواب دینے کی اجازت چاہی تاہم ڈپٹی چیرمین سینٹ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ واک آوٹ میں ایم کیو ایم کے علاوہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ دیااس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعجاز احمد داھامرا نے ایوان میں کورم کی نشاندھی کی اراکین کی تعداد کو پورا کرنے کیلئے 5منٹ تک پارلیمنٹ ہاؤس کی گھنٹیاں بجائی گئیں ڈپٹی چیرمین سینٹ کی ہدایت پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپوزیشن اراکین کومنانے کے لئے چلی گئی اپوزیشن کے ایوان میں واپس آنے کے بعد سینیٹر مشاہد اللہ خان نے معذرت خواہانہ لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کافیئے ملاتے ہوئے یہ الفاظ ان کے منہ سے نکل گئے ہیں ان کا مقصد سندھ حکومت یا اراکین کی دل آزاری کرنا نہیں تھا جس پر ڈپٹی چیرمین سینٹ نے کاروائی سے سینٹر مشاہد اللہ خان کے الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کی ۔
۔اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.