ضلعی حکومت نے سٹیج فنکاروں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا‘فحش گوئی اور فحش رقص پر ایف آئی آر درج کی جائیگی

جمعہ 18 دسمبر 2015 20:51

ضلعی حکومت نے سٹیج فنکاروں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا‘فحش گوئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) ضلعی حکومت نے سٹیج فنکاروں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا‘فنکار یا فنکارہ پر فحش گوئی اور فحش رقص پر ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس ضابطہ اخلاق سے قبل فحش گوئی اور فحش ڈانس سٹیج پر کرلیا جاتا تھا جس پرمتعلقہ سٹارز کو نوٹس ملتا تھا یا سٹیج آرٹسٹ پر کچھ گھنٹوں یا دنوں کیلئے پابندی عائد کردی جاتی تھی لیکن اب ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کردی گئی اور فیصلہ ہواکہ اگر کوئی آرٹسٹ فحش گوئی کرے گا یا فحش ڈانس کرے گا تواس پر پابندی لگانے کی بجائے متعلقہ شخص یا خاتون پر مقدمہ درج کیاجائے گا اور اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔