ریلوے مسافروں کو پینے کیلئے پانی بیت الخلاء سے فراہم کیا جاتا ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 دسمبر 2015 21:04

ریلوے مسافروں کو پینے کیلئے پانی بیت الخلاء سے فراہم کیا جاتا ہے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔18 دسمبر۔2015ء ) ریل گاڑیوں میں کی اعلیٰ درجے کے مسافروں کو ٹھکیداروں کی طرف سے فراہم کیے جانے والے صاف پانی کا بھانڈا پھوٹ گیا لیکن ریل کے عملے نے مسافروں کو ملازم کی نوکری کاواسطہ دیکر معاملہ رفع کرادیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی شعبے سے واپس ریلوے کے زیر انتظام چلنے والی ’پاک بزنس ایکسپریس ‘ میں اے سی بزنس کلاس کے مسافروں کو گزشتہ روز ایک بیت الخلا ء سے بھر کر پانی فراہم کیا گیا جس کا علم اس وقت ہوا جب سیالکوٹ کے ذوالفقار کی فیملی نے پانی پی کی ذائقے کی نشاندہی کی اور ایک بچے نے بتایا کہ یہ پانی تو بیت الخلاء سے اس کے سامنے بھرا گیا تھا جس پر ذوالفقار اور دیگر افراد نے ڈائننگ کار میں سپر وائزر سے رابطہ کیا جو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ، جب ریل کے عملے سے رابطہ کیا گیا تو ایک اہلکار بتایا کہ اس کا نام عابد خان ہے اور وہ ریلوے ہیڈکوارٹر کے ویجیلینس سٹاف کا حصہ ہے ، ٹھیکیڈار کے ملازم نے غلط کام کیا ہے ، یہ معاملہ ٹرین مینیجر کے علم میں لایا گیا ہے جو چیف کمرشم آفیسر سے میٹنگ ہونے پر انہیں آگاہ کریں گے لیکن اس سے اس محنت کش کی نوکری چلی چلی جائے گی جبکہ پہلے ہی ملک میں بہت بیروزگاری ہے بہتر ہے اسے معاف کردیا جائے بصورتِ دیگر آپ کی بھی انکوائری میں شہادت دینے کیلئے چکر لگانا پڑیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکشاف ہوا کہ اے سی کلاس کی چار بوگیوں کے مسافروں کیلئے لاور سے ٹھیکیدار پانی کی بیس بوتلیں فراہم کرتا ہے جن میں سے دس کراچی جانے اور اتنی ہی لاہور واپسی کیلئے استعمال کی جاتی ہیں تاہم وہ فوری طور پر روہڑی میں موجود ٹھیکیدار کے آدمی سے کہہ کر پانی کا انتظام کروالیں گے ، روہڑی اسٹیشن پر ٹھیکیدار کے اس آدمی نے نیا انکشاف کیا کہ لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کیلئے بیس نہیں بلکہ بارہ بوقتیں فراہم کی جاتی ہیں جو ڈسپنسرز پر لگادی جاتی ہیں جن سے مسافروں کے بیچنے کیلئے چائے بھی بنائی جاتی ہے اور پینے کیلئے بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :