دو سال سے پانی فراہم نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور چئیرمین واٹر بورڈ سمیت دیگر کو 14جنوری کیلئے نوٹس

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے دو سال سے پانی فراہم نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور چئیرمین واٹر بورڈ سمیت دیگر کو 14جنوری کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ،، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احسن اظہر رضوی پر مشتمل دورکنی بینچ نے 20سے زائد شہریوں کی درخواست کی سماعت کی،، درخواس گزاروں نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دو سال قبل شہریوں نے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے واٹر بورڈ کو ایک لاکھ 10ہزارروپے ادا کئے تھے تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی ، واٹر بورڈ کے اس اقدام کی وجہ سے شہری پانی جیسی ضروری اور بنیادی سہلوت سے محروم ہیں لہذا استدعا ہے کہ پانی کی فراہمی کی احکامات جاری کئے جائیں۔

۔،،

متعلقہ عنوان :