اسلام آباد میں ہر جمعے کو 2 گھنٹے کیلئے موبائل فون بند کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 دسمبر 2015 21:17

اسلام آباد میں ہر جمعے کو 2 گھنٹے کیلئے موبائل فون بند  کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) اسلام آباد میں ہر جمعے کو 2 گھنٹے کیلئے موبائل فون بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہر جمعے کے روز شہر بھر میں 2 گھنٹے کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل فون سروس دن 12 سے 2 بجے تک بند رہا کرے گی۔ یہ فیصلہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خطاب کو نشر ہونے سے روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :