کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کلفٹن میں کارروائی کرکے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کرکے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعہ کو کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرکے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عادل مسعود بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شخص پر القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق عادل مسعود بٹ سانحہ صفورا گوٹھ کے ملزم سعد عزیز کا بزنس پارٹنر ہے۔ پولیس نے عادل مسعود بٹ کے بینک اکاؤنٹس سے کالعدم تنظیموں کو کی گئی فنڈنگ کے شواہد بھی حاصل کرلئے ہیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔