حکومت سندھ نے انتقامی کارروائیاں ختم نہ کیں تو مسلم لیگ (فنکشنل ) صوبے بھر میں احتجاج کرے گی، وریام اور علی غلام نظامانی

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل ) نے سانگھڑ میں پولیس آپریشن اور اپنے ارکان اسمبلی وریام اور علی غلام نظامانی کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت سندھ نے اگر یہ انتقامی کارروائیاں ختم نہ کیں تو مسلم لیگ (فنکشنل ) صوبے بھر میں احتجاج کرے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ فنکشنل کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے سانگھڑ میں پولیس آپریشن اور بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں مسلم لیگ (فنکشنل ) کے خلاف سندھ حکومت کی کارروائیوں کا فوری نوٹس لیں ۔ امتیاز شیخ نے خیرپور اور سانگھڑ واقعہ پر رینجرز اور تمام حساس اداروں پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :