شہر قائد سے القاعدہ کے لیے فنڈنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے شہر قائد سے القاعدہ کے لیے فنڈنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کر کے نجی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر عادل مسعود بٹ کو کالعدم تنظیم القاعدہ کے لیے فنڈنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔عادل مسعود بٹ کے بنک اکاونٹ سے کالعد م تنظیموں کو فنڈنگ کرنے کے شواہد ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عادل مسعود بٹ سانحہ صفورہ کے ملزم سعد عزیز کا بزنس پارٹنر بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :