کھیل کے میدان میں دوستی نہیں ہوتی، جس کیلئے کھیلیں اس کو فائدہ ہونا چاہئے،محمدعامر

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:40

کھیل کے میدان میں دوستی نہیں ہوتی، جس کیلئے کھیلیں اس کو فائدہ ہونا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر نے سینئرز کی عزت نہ کرنے کے بارے میں بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں دوستی نہیں ہوتی جس کیلئے کھیلیں اس کو فائدہ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

کسی اوپنر یا آخری نمبر کے بلے باز کو آوٹ کرنے میں ایک جیسی ہی خوشی ہوتی ہے، آفریدی، حفیظ اور مصباح میرے سینئر ہیں لیکن میدان میں حریف کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں خوشی منانا سب کا حق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی بہت تلخ ہے لیکن اس کو بھولنا چاہتا ہوں۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ گرین شرٹس کی عزت میں اضافہ کروں۔میں زیادہ سے زیادہ جیت کی خوشیاں بکھیرنا چاہتا ہوں۔