کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی، سانحہ صفورا میں ملوث نجی یونیورسٹی کا سی ای او گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 دسمبر 2015 22:10

کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی، سانحہ صفورا میں ملوث نجی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی کے دوران سانحہ صفورا میں ملوث نجی یونیورسٹی کا سی ای او گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے اہم کاروائی کی گئی ہے۔ کاروائی کے دوران ایک نجی یونیورسٹی کے سی ای او عادل مسعود بٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم اعلی تعلیم یافتہ ہے جو 1992 میں امریکہ سے ایم بی اے کر کے آیا تھا۔ ملزم سانحہ صفورا کے مجرموں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :