سندھ ہائی کورٹ ، ڈاکٹرعاصم کیس میں تفتیشی افسر کی تبدیلی اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی رہا ئی کیخلاف درخواست مسترد ،ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم
جمعہ 18 دسمبر 2015 22:20
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹرعاصم کیس میں تفتیشی افسر کی تبدیلی اور چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو رہا کرنے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی اور سابق وزیر پیٹرولیم کی رہائی کے خلاف رینجرز افسر عنایت اللہ کی مدعیت میں دائر کردہ درخوست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی غیر قانونی ہے۔عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کیس تفتیش کے مرحلے میں ہے اس لیے عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ سندھ رینجرز نے چند روز قبل پولیس کی جانب سے سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں رہائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر میں درج جرائم میں مجرم ٹھہرائے جانے کے لیے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔درخواست میں مقدمے کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف اپنے ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے اور انہیں پناہ دینے پر رینجرز کی مدعیت میں کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے 26 اگست کو گرفتار کیا تھا اور 90 دن کا ریمانڈ مکمل ہونے پر 25 نومبر کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس کی تفتیش مکمل ہونے پر نیب نے ڈاکٹر عاصم کو اپنی تحویل میں لے کر گزشتہ روز احتساب عدالت سے ان کا دوسری بار 7 روزہ ریمانڈ لیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.