افغان طالبان کو بڑا دھچکا، کئی دھڑوں نے داعش کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 دسمبر 2015 23:11

افغان طالبان کو  بڑا دھچکا، کئی دھڑوں نے داعش کی حمایت کردی
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) افغان طالبان کے کئی دھڑوں نے داعش کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش نے افغانستان میں بھی اپنے قدم مضبوطی سے جماناشروع کردیے ہیں۔ داعش کی اس پیش قدم کے بعد سے افغان طالبان کے وجود کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں جنگجو گروپوں کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان مین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اب افغان طالبان کو اس صورتحال میں بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ داعش کی جانب سے چلائی جانے والے جارحانہ مہم کے باعث افغان طالبان کے کئی دھڑوں نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :