آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی،پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط 25 دسمبر سے پہلے مل جائے گی،ذرائع وزارت خزانہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:40

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی،پاکستان ..

دبئی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی، پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط 25 دسمبر سے پہلے مل جائے گی۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

یہ قسط 25 دسمبر سے پہلے پاکستان کو مل جائے گی ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بھی سراہا اورکہا کہ پاکستان میں ٹیکس آمدن بڑھنے کے واضح امکانات ہیں ۔نئی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر21 ارب 19 کروڑ ڈالر ہو جائینگے۔ آئی ایم ایف، ای ایف ایف کے تحت 4 ارب 98 کروڑ ڈالر جاری کر چکا ہے ۔ پاکستان کے لئے 6.64 ارب ڈالر قرض کی منظوری 2013 میں دی گئی تھی ۔ بجٹ خسارے ، زرمبادلہ کے ذخائر کے ہدف میں رعایت کی بھی منظوری ۔

متعلقہ عنوان :