پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ڈونلڈٹرمپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ایک کروڑ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا،لندن ہائی کورٹ نے امریکی صدارتی امیدوار کو پیشگی کیلئے طلب کرلیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:54

پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ڈونلڈٹرمپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18دسمبر۔2015ء)پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ایک کروڑ پاؤنڈ کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشگی کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی کامران ملک کی جانب سے لندن ہائی کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کئے گئے ہرجانے کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیاکہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیانات سے مسلمانوں کا وقار مجروح ہوا ہے، دعویٰ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کروڑ پونڈ ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد کامران ملک کے دعویٰ پر لندن ہائی کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشگی کیلئے طلب کرلیاہے۔